چناب نگر

سی فوٹی سیون نیوز آپ کی آواز (سی فوٹی سیون نیوز) سی فوٹی سیون نیوز آپ کی آواز(سی فوٹی سیون نیوز )سی فوٹی سیون نیوز آپ کی آواز

Thursday 15 September 2016

سرکاری دفاتر میں ملازمین کی غیر حاضری سے شہری پریشان 15 ستمبر 2016

سرکاری دفاتر میں ملازمین کی غیر حاضری سے شہری پریشان
15 ستمبر 2016


حکومت کی طرف سے اعلان کردہ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات ختم ہو گئی ہیں جبکہ دوسری طرف آج عید کا تیسرا دن ہونے کی وجہ سے سکولوں میں طلبا جبکہ دفاتر میں عملہ کی حاضری نہ ہونے کے برابر رہی۔جلیبی چوک کے رہائشی بیالیس سالہ محمد اکرام واپڈا کے دفتر میں موجود تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے گھر کے باہر میٹر کی تار عید کے دن سے ٹوٹی ہوئی ہے جسے ٹھیک کروانے کے لیے علاقہ کے ایک بجلی والے کو بلایا لیکن میٹر کی تار ہونے کی وجہ سے اس نے ٹھیک کرنے سے انکار کر دیا کیونکہ قانونی طور پر یہ جرم ہے۔'میں نے واقعے کی اطلاع دینے کے لیے بار ہا واپڈا کے دفتر فون کیا لیکن کسی نے فون نہیں اٹھایا اس لیے آج مجبوراً خود دفتر پہنچا ہوں۔وہ بتاتے ہیں کہ عید کی چھٹیاں ختم ہونے کے باوجود یہاں شکایت سننے والا کوئی نہیں ہے صرف ایک ملازم کام کر رہا ہے جس کے پاس پچاس سے زائد شکایات ہیں جس کی وجہ سے ان کا مسئلہ شام تک ہی ٹھیک ہو پائے گا۔چک نمبر 11 سدھوآنوالہ کے رہائشی محمد ریاض لینڈ ریکارڈ سنٹر میں ضمانت کے لیے فرد لینے آئے تھے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ صبح سے خوار ہو رہے ہیں کیونکہ دفتر میں عملہ پورا نہیں ہے اور اگر آج فرد نہ ملی تو ان کے عزیز کو آج رہائی نہیں ملے گی۔فرد لینے کے بعد اسے ایڈیشنل سیشن جج کے پاس جمع کرانا ہے اور پھر اس کی روبکار بنے گی جس کے بعد میرے کزن کو ضمانت پر رہائی ملے گی لیکن یہاں عملہ نہ ہونے کی وجہ سے میں شدید مشکلات کا شکار ہوں۔'نصیر احمد گورنمنٹ پرائمری سکول میں تعینات ہیں اور شوکار نوٹس کا جواب دینے کے لیے محکمہ کے دفتر آئے ہیں لیکن کوئی بندہ نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ صبح آٹھ بجے دفتر پہنچ گیا تھا تاکہ فوراً واپس جا کر سکول میں دوبارہ حاضری بھی دے دوں گا لیکن اب یہاں کے حالات دیکھ کر لگتا ہے کہ سکول سے چھٹی بھی ہو گئی اور شوکاز نوٹس کا جواب بھی کل جمع کرانا پڑے گا۔انہوں نے بتایا کہ آج عید کا تیسرا دن تھا اس لیے سکول میں بھی طلباء کی حاضری نہ ہونے کے برابر تھی۔مہر لیاقت محلہ ٹھٹھی غربی کے رہائشی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈیری فارم کے لائیسنس کے لیے درخواست دے رکھی تھی جس کی فیس بھی ادا کر دی ہے لیکن انہیں تاحال لائیسنس نہیں ملا۔'محکمہ ہیلتھ کے دفتر میں فوڈ انسپکٹر کے پاس لائیسنس لینے گیا لیکن وہ دفتر میں نہیں تھا جس کی وجہ سے مسلسل تین گھنٹوں تک دفتر میں اس کا انتظار کیا مگر سوائے چوکیدار اور نائب قاصد کے کوئی افسر بھی ڈیوٹی پر نظر نہیں آیا جبکہ لائیسنس کی وجہ سے مجھے کام کرنے کی اجازت بھی نہیں ہے۔'ڈی او ایجوکیشن محمد ارشاد کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے عید کے تیسرے دن چھٹیاں ختم کرنے کا اعلان تھا اس لیے آج صبح سے ہی سکولوں میں دورے کر رہا ہوں۔'اب تک میں دس سکولوں کے دورے کر چکا ہوں لیکن آج پہلا دن ہونے کی وجہ سے اساتذہ سکول میں دیر سے پہنچے جبکہ طلباء کی حاضری بھی آج نہ ہونے کے برابر تھی۔'انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ کل سے باقاعدہ حاضری شروع ہوگی جبکہ آج تاخیر سے پہنچنے پر دس اساتذہ کو وارننگ دی گئی ہے تاہم طلباء کی تعداد پوری کرنے کے لیے سکول ہیڈ ماسٹرز کو بھی چوبیس گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے۔

No comments:

Post a Comment