چناب نگر

سی فوٹی سیون نیوز آپ کی آواز (سی فوٹی سیون نیوز) سی فوٹی سیون نیوز آپ کی آواز(سی فوٹی سیون نیوز )سی فوٹی سیون نیوز آپ کی آواز

Thursday 8 September 2016

کسانوں کو سستے زرعی آلات کی فراہمی کتنی سود مند؟ 8 ستمبر 2016


کسانوں کو سستے زرعی آلات کی فراہمی کتنی سود مند؟
8 ستمبر 2016



اسسٹنٹ کمشنر آفس چنیوٹ میں حکومت پنجاب کی طرف سے کسانوں کو پچاس فیصد سبسڈی پر جدید زرعی آلات دینے کی قرعہ اندازی کا انعقاد کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ حنا ارشاد نے زرعی آلات کی فراہمی کے لیے قرعہ اندازی کی جبکہ تقریب میں ڈسٹرکٹ زراعت آفیسر چوہدری شاہد حسین، ڈپٹی ڈسٹرکٹ زراعت محمد صدیق اور ضلع بھر کے کسانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔واضح رہے کہ کسان پیکج کے تحت چھوٹے کسانوں کو جدید آلات کی سستے داموں فراہمی کے لیے آج پنجاب بھر کے اضلاع میں قرعہ اندازیاں کی جا رہی ہیں جس کے تحت کسانوں کو پانچ جدید مشینوں پر پچاس فیصد سبسڈی فراہم کی جائے گی جس سے وہ اپنے طریقہ کاشت میں جدت لا سکیں گے۔محمد اسلم جاوید چنیوٹ کے نواحی علاقہ کولیاں کے رہائشی ہیں اور پیشہ کے اعتبار سے زمیندار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عام طور پر کسانوں کو روٹا ویٹر اور ڈیسک ہیرو کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے جن کی بازار میں قیمت تین لاکھ سے زیادہ ہے اور اس وجہ سے چھوٹے کسان ان آلات کو خریدنے کی سکت نہیں رکھتے۔ان کے مطابق 'حکومت پنجاب پانچ زرعی آلات ڈیسک ہیرو، روٹا ویٹر، ربیع ڈرل، چیزل ہل اور شوگر کین رجر پر کسانوں کو پچاس فیصد سبسڈی دے رہی ہے جو کہ چھوٹے کسانوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔'قرعہ اندازی میں نام آ جانے کے بعد اب میں تمام آلات لازمی خریدوں گا اور اپنی زمینوں پر استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ گاؤں کے دوسرے کسانوں کو بھی کرائے پر فراہم کروں گا۔'انہوں نے بتایا کہ اس طرح علاقے کے باقی چھوٹے کسان بھی جدید آلات سے کاشتکاری کر کے ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں گے۔کسان بورڈ ضلع چنیوٹ کے صدر سید ذوالفقار علی شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کا کسانوں کو پچاس فیصد سبسڈی پر زرعی آلات دینا ایک احسن اقدام ہے جس سے نہ صرف ملک کی زراعت ترقی کرے گی بلکہ ملکی معیشت میں بھی بہتری آئے گی۔'ضلع چنیوٹ کی تقریبا اسی فیصد آبادی دیہی علاقوں پر مشتمل ہے جن کا زیادہ تر انحصار کھیتی باڑی پر ہے تاہم اب دوسرے شعبوں کی طرح زراعت میں بھی ترقی آ گئی ہے اور اس میں بھی جدید آلات استعمال ہو رہے ہیں۔'ان کے مطابق 'غریب کسانوں میں جدید زرعی آلات کو اکٹھے خریدنے کی سکت نہیں تھی اس لیے حکومت پنجاب نے پچاس فیصد سبسڈی دے کر ان پر احسان کیا ہے۔'ڈسٹرکٹ زراعت آفیسر چوہدری شاہد حسین کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے جدید آلات کی فراہمی کے اعلان کے بعد ضلع بھر سے ایک سو تین افراد نے درخواستیں جمع کروائی تھیں لیکن ان میں سے صرف ترپن درخواستیں تصدیق کے بعد قبول کی گئی تھیں۔انہوں نے موقف اختیار کیا کہ قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے دس کسان ایک بیان حلفی بھی محکمہ زراعت کو فراہم کریں گے جس کے تحت وہ اپنی زمینوں پر زرعی آلات استعمال کرنے کے بعد دوسرے کسانوں کو بھی ان کی خدمات کرائے پر فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ حنا ارشد کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کسانوں کو خوشحال کرنے کے لیے زراعت میں جدت لا رہی ہے اور زرعی آلات پر پچاس فیصد سبسڈی فراہم کرنا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔انہوں نے بتایا کہ تحصیل چنیوٹ کی دس یونین کونسلز میں سے ایک ایک کاشتکار کو بذریعہ قرعہ اندازی یہ آلات سبسڈی پر فراہم کیے جائیں گے۔'قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے کسان حکومت کی جانب سے لسٹ کئی گئی فرموں میں اپنے حصہ کی رقم جمع کروا کر زرعی آلات حاصل کر سکیں گے۔'ان کے مطابق کسانوں کو تیس ستمبر سے زرعی آلات کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔

Aaj ki khabren 8.9.2016