چناب نگر

سی فوٹی سیون نیوز آپ کی آواز (سی فوٹی سیون نیوز) سی فوٹی سیون نیوز آپ کی آواز(سی فوٹی سیون نیوز )سی فوٹی سیون نیوز آپ کی آواز

Wednesday 12 October 2016

چنیوٹ میں یوم عاشور کیمرے کی آنکھ سے 12 اکتوبر 2016

چنیوٹ میں نو اور دس محرم کو کُل ایک سو اُنتیس جلوس نکالے گئے جن کو حساسیت کی بنیاد پر مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا تھا۔ضلعی پولیس کے مطابق اٹھارہ جلوس کیٹیگری اے، بتیس کیٹیگری بی جبکہ اُناسی کیٹیگری سی میں شامل کیے گئے تھے۔چنیوٹ میں نویں اور دسویں محرم الحرام کی درمیانی رات چوک ترکھاناں میں سیج، تعزیے نکالے جاتے ہیں جبکہ عزاداری بھی کی جاتی ہے۔شہر بھر میں نکلنے والے جلوسوں کی نگرانی پولیس نے سکیورٹی کیمروں کی مدد سے کی جبکہ پاک فوج کے خصوصی دستے بھی حساس مقامات پر تعینات کیے گئے تھے۔محرم الحرام کی آمد پر ملک بھر میں تعزیے نکالے جاتے ہیں جن میں چنیوٹ کے تعزیہ کو اپنی بناوٹ کی وجہ سے ایک منفرد مقام حاصل ہے ان قدیم تعزیوں کی زیارت کرنے کے لیے دور دراز کے شہروں سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد چنیوٹ آتی ہے۔رجوعہ سادات کے علاقہ میں بہتر شہدا کے تابوتوں کی 


شبیہ کربلا میں لائی جا رہی ہیں۔رجوعہ سادات میں کربلا میں عزادار حسین اور علم پاک کے جلوس کا ایک منظر۔