چناب نگر

سی فوٹی سیون نیوز آپ کی آواز (سی فوٹی سیون نیوز) سی فوٹی سیون نیوز آپ کی آواز(سی فوٹی سیون نیوز )سی فوٹی سیون نیوز آپ کی آواز

Sunday 30 October 2016

Aaj ki khabren 30.10.2016






چنیوٹ : فٹ پاتھ پر تجاوزات: 'شہری چلیں تو کہاں چلیں؟

چنیوٹ : فٹ پاتھ پر تجاوزات: 'شہری چلیں تو کہاں چلیں؟
چنیوٹ کی مین شاہراؤں سرگودھا روڈ، فیصل آباد، لاہور اور جھنگ روڈ کے ساتھ بنے فٹ پاتھ پر تجاوزات کی بھرمار ہے جس کے باعث راہگیروں کو مجبوراً سڑک پر چلنا پڑتا ہے جو بعض اوقات حادثات کا باعث بھی بنتا ہے۔ریسکیو 1122 سے لیے گئے اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ کے دوران پندرہ سے زائد ایسی افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے جو سڑک پر چلتے ہوئے کسی حادثے کا شکار ہوئے۔یاد رہے کہ سال 2009ء میں اس وقت کے ڈی سی او رانا طاہر نے سرگودھا، فیصل آباد، لاہور اور جھنگ روڈ کو وسیع کرنے کے لیے ایک آپریشن کے دوران سڑک کے دونوں اطراف سے پچیس پچیس فٹ تجاوزات ختم کر وا دی تھیں۔اس آپریشن کے بعد ان چاروں روڈز کے اطراف میں راہگیروں کی سہولت کے لیے فٹ پاتھ بنائے گئے لیکن اب ان پر دکانداروں کا قبضہ ہو چکا ہے۔محلہ حسین آباد کے رہائشی بتیس سالہ محمد تصور کا کہنا ہے کہ فٹ پاتھ بنائے تو راہگیروں کے لیے جاتے ہیں لیکن ان پر موجود تجاوزات کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔'مین جھنگ روڈ پر زیادہ تر ورکشاپس ہیں جن کے مالکان فٹ پاتھ پر بیٹھ کر موٹر سائیکلیں ٹھیک کرتے ہیں اسی طرح ریڑھیوں نے بھی بہت جگہ گھیر رکھی ہے۔ سمجھ نہیں آتی کہ شہری چلیں تو کہاں چلیں؟'فیصل آباد روڈ پر لوہے کے دروازے بنانے کا کام کر رہے ملک شبیر احمد کا کہنا ہے کہ پہلے ان کی دوکان کافی بڑی تھی لیکن تجاوزات کے خلاف آپریشن اور سڑک بڑی کرنے کے لیے ان کی دکان سامنے سے دس فٹ گرا دی گئی۔انہوں نے بتایا کہ دکان چھوٹی ہو جانے کے باعث اب انہیں مجبوراً باہر فٹ پاتھ پر بیٹھ کر کام کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ 'میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک غلط کام ہے اور اس سے پیدل چلنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن کیا کریں ہم نے بھی تو بچوں کا پیٹ پالنا ہے۔'ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ایمرجنسی وارڈ میں داخل دسویں جماعت کے طالب علم اویس نے بتایا کہ وہ سکول سے واپس گھر جا رہے تھے کہ اچانک پیچھے سے آ رہی موٹر سائیکل کی ٹکر کے باعث ان کا بازو ٹوٹ گیا۔ان کے مطابق 'سکول میں اساتذہ ہمیشہ فٹ پاتھ پر چلنے کا سبق دیتے ہیں لیکن یہاں تو فٹ پاتھ پر لوگوں نے دکانیں کھول رکھیں ہیں اس لیے ہم وہاں چل نہیں سکتے۔'تحصیل میونسپل آفس کے ٹی او ریگولیشن محمد فیصل کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف اکثر اوقات آپریشن کیے جاری رہتے ہیں لیکن دکاندار پھر بھی سامان باہر رکھنے سے باز نہیں آتے۔ان کے مطابق وہ قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے سکتے اس لیے پچھلے ماہ تجاوزات کی مد میں اڑہائی لاکھ سے زائد جرمانے اور بیس دکانداروں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ متعدد دوکانوں کا سامان بھی قبضہ میں لے لیا جاتا ہے جو بعد میں سپرداری پر واپس کیا جاتا ہے۔محمد فیصل نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنے طور پر کوشش کرتے ہیں لیکن جب تک دکانداروں کے اندر خود تجاوزات کے حوالے سے شعور پیدا نہیں ہوگا تب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔