چناب نگر

سی فوٹی سیون نیوز آپ کی آواز (سی فوٹی سیون نیوز) سی فوٹی سیون نیوز آپ کی آواز(سی فوٹی سیون نیوز )سی فوٹی سیون نیوز آپ کی آواز

Saturday 1 October 2016

Aaj ki khabren 1.10.2016



محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات: چنیوٹ پولیس کیا کرے گی؟ 1 اکتوبر 2016

محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات: چنیوٹ پولیس کیا کرے گی؟
1 اکتوبر 2016
محرم الحرام میں پنجاب کے تمام اضلاع کی طرح چنیوٹ میں بھی ضلعی پولیس نے سکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔واضح رہے کہ چنیوٹ کو سکیورٹی کے لحاظ سے پنجاب کے حساس ترین اضلاع میں شامل کیا گیا ہے اس لیے یہاں پنجاب پولیس کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے اہلکار بھی فرائض سر انجام دیں گے۔چنیوٹ پولیس کے سکیورٹی آفیسر شبیر کے مطابق ضلع بھر میں یکم محرم الحرام سے دس محرم الحرام تک کل دو سو اٹھاون جلوس نکالے جائیں گے جن میں ترپن لائیسنسی جبکہ دو سو پانچ روایتی جلوس شامل ہیں۔ ان جلوسوں میں سے بتیس جلوس اے، چھیاسٹھ جلوس بی جبکہ ایک سو ساٹھ جلوس سی کیٹیگری کے ہوں گے۔ ضلع بھر میں محرم الحرام کے پہلے دس دنوں میں کل چھ سو پچاسی مجالس کا انعقاد ہو گا جن میں سے ستر اے، ایک سو ترانوے بی جبکہ چار سو بائیس مجالس سی کیٹیگری کی ہوں گی۔ان تمام مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے پولیس ملازمین کے ساتھ ساتھ مقامی رضا کار بھی سکیورٹی کی خدمات سر انجام دیں گے۔ڈی پی او مستنصر فیروز کے مطابق محرم الحرام کے دوران پنجاب پولیس کے دو ہزار سے زیادہ جوان سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔محرم الحرام میں حساس مقامات پر واک تھرو گیٹ اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے اور تمام جلوسوں اور مجالس کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی۔ڈی پی او نے بتایا کہ پنجاب پولیس کی معاونت کے لیے پاک فوج کے جوان بھی لیفٹیننٹ کرنل سلیمان کی قیادت میں چنیوٹ پہنچ گئے ہیں جو کہ حساس مقامات پر پنجاب پولیس کے ہمراہ ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں حساس مقامات پر واک تھرو گیٹ اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے اور تمام جلوسوں اور مجالس کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی۔ڈ ی سی او ایوب خان بلوچ کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ پولیس کے ساتھ مل کر محرم الحرام میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ ضلع بھر میں کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آ سکے۔'محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے ضلع بھر میں لاؤڈ سپیکر کے استعمال، آتشیں اسلحہ کی نمائش اور اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر بھی فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے۔'انہوں نے بتایا کہ یہ پابندی دفعہ 144 کے تحت لگائی گئی جس کا اطلاق فرقہ وارانہ وال چاکنگ، بینرز اور پوسٹرز پر بھی ہو گا جبکہ ذوالجناح کے جلوسوں کے دوران چھتوں پر کھڑے ہونے پر پابندی ہو گی۔'محرم الحرام میں ضلعی انتظامیہ نے چوبیس علماء اور ذاکرین کی زبان بندی کے احکامات جاری کیے ہیں جبکہ چھیالیس پر ضلع ہذا میں داخلہ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔'ان کے مطابق جن پر پابندی عائد کی گئی ہے اگر ان میں سے کسی نے بھی خلاف ورزی کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اس کے علاوہ کسی مجلس یا جلوس میں کسی بھی قسم کی فرقہ واریت پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ اشتعال انگیزی پر مبنی تقاریر اور دوران جلوس یا مجلس کسی مسلک کے خلاف نعرہ بازی کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ ایکشن لے گی اور مقدمات کا اندراج بھی کروایا جائے گا۔