مقدمہ قتل: ملزم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا کا حکم
6 مارچ 2017
ایڈیشنل سیشن جج ذوالقرنین اعوان نے مقدمہ قتل کی سماعت مکمل کرتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ملزم شہزاد کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔
ملزم شہزاد پر الزام تھا کہ اس نے دیرینہ دشمنی پر اپنے دیگر ساتھیوں طارق، ناصر، محمد فاروق، اکرام اور فخر کے ساتھ مل کر فرمان اللہ نامی شخص کو تھانہ محمد والا کے علاقہ موضع کوٹ سلطان میں فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔
ملزم شہزاد اور اس کے ساتھی قتل کے بعد موقع سے فرار ہو گئے اور مختلف پولیس مقابلوں کے دوران شہزاد کے تمام ساتھی پولیس مقابلوں میں ہلاک ہو چکے تھے۔
شہزاد کو سترہ سال اشتہاری رہنے کے بعد 2015 میں پولیس نے گرفتار کیا اور اسے جھنگ جیل بھجوا دیا۔

No comments:
Post a Comment