فاسٹ یونیورسٹی میں ہونے والا سالانہ سپورٹس میلہ اختتام پذیر
6 مارچ 2017
نیشنل فاسٹ یونیورسٹی میں تین روز جاری رہنے والا دوسرا سالانہ بار سلیگو سپورٹس میلہ اختتام پذیر ہو گیا جس دوران مختلف کھیلوں کے مقابلے کروائے گئے۔
اس میلے میں ملک بھر کی انتیس مختلف یونیورسٹیوں کے 200 سے زائد طلبہ و طالبات نے حصہ لیا اور ہر کھیل میں جج کے فرائض نیشنل کھلاڑیوں نے سرانجام دئیے۔
ڈائریکٹر یونیورسٹی آصف محمود گیلانی نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس وقت جہاں دہشت گردی اور خوف کا عالم ہے ایسے میں اس طرح کی تقریبات خوش آئند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسی تقریبات دہشت گردوں کو یہ پیغام دے رہی ہیں کہ ہم تمہاری ان چھوٹی چھوٹی کارروائیوں سے گھبرا کر گھر بیٹھنے والے نہیں بلکہ ہم تعلیم اور قلم کے ذریعے تمہارے تمام ارادے اور عزائم خاک میں ملا دیں گے۔
تقریب میں شرکت کے لیے آنے والے طلبا اور طالبات نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تمام یونیورسٹیوں میں ایسی تقریبات کرائی جانی چاہئیں تاکہ طلبا اور طالبات تعلیم سے ہٹ کر غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی اپنا لوہا منوا سکیں۔
آخر میں کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دیکھانے والے طلبا و طلبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

No comments:
Post a Comment