چناب نگر

سی فوٹی سیون نیوز آپ کی آواز (سی فوٹی سیون نیوز) سی فوٹی سیون نیوز آپ کی آواز(سی فوٹی سیون نیوز )سی فوٹی سیون نیوز آپ کی آواز

Wednesday, 25 May 2016

افسوس ناک اطلاع

کراچی :مذہبی منافرت کی بنا پرایک  احمدی داؤد احمدکو گھر کے باہر قتل کر دیا گیا
1984کے امتیازی قوانین کے بعد سے اب تک صرف کراچی میں30احمدی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے
چنا ب نگر)  نمائندہ سی فوٹی سیون نیوز(مذہبی منافرت کی بنا پر داؤد احمد  بعمر 55سال ساکن گلزارہجری ضلع کراچی کو گذشتہ رات نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق  داؤد احمد  مؤرخہ24؍مئی کی رات تقریباً9بجے اپنے گھر سے باہر اپنے ایک دوست کے انتظار میں بیٹھے تھےکہ موقع پر ایک موٹرسائیکل پر دو نامعلو م افراد آئے اور پیچھے بیٹھے ہوئے شخص نے موٹرسائیکل سے اُتر کرداؤد احمد پر فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہوگئے۔فائرنگ کے نتیجہ میں انہیں تین گولیاں لگیں۔ایک گولی سینے میں جبکہ دو گولیاں پیٹ میں لگیں۔داؤد احمدکے دوست جو موقع پر پہنچ چکے تھے،نے جب یہ دیکھا تو ان کو اٹھانے کیلئے بھاگے ۔ موٹرسائیکل سواروں نے داؤد احمد کے دوست کی ٹانگ پر فائرنگ کر دی۔داؤد احمد کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایاگیا۔پیٹ میں لگنے والی گولیوں نے جگر،بڑی اور چھوٹی آنت کو شدید متاثر کیا۔جبکہ سینے میں لگنے والی گولی سے بہت زیادہ خون ضائع ہوا۔ڈاکٹرز نے آپریشن کیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے اور جاں بحق ہو گئے۔ان  کےزخمی دوست کا بھی آپریشن ہوگیاہے اور ان کی حالت بہترہے۔مقتول داؤد احمد کے تین بیٹے ہیں۔ان کی اہلیہ چند سال قبل وفات پاگئیں تھیں۔وہ ایک نیک نام شخص اور فعال احمدی تھے ان کی کسی سےکوئی دشمنی نہیں تھی۔انہیں صرف احمدی ہونے کی بنا پر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔اس علاقے میں پہلے بھی احمدیوں پر فائرنگ کے واقعات ہوتے رہے ہیں ۔داود احمد کی میت تدفین کے لئے ربوہ لائی  جا رہی ہے۔

ترجمان جماعت احمدیہ پاکستان سلیم الدیننے اس افسوسناک واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں احمدیوں کے خلاف بے بنیاد او ر شر انگیز پراپیگنڈہ مسلسل جاری ہے ۔جو اس طرح کے افسوسناک واقعات کی ایک بنیادی وجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کےتحت اعلان کیا گیا تھا کہ نفرت پھیلانے والوں کے خلاف موثر کارروائی کی جا ئے گی۔مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ جماعت احمدیہ کے خلاف نفرت پھیلانے والے عناصر نہ صرف آزاد ہیں بلکہ مسلسل اپنا شر انگیزپراپیگنڈہ بلا خوف جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا  کراچی میں جماعت احمدیہ کے30افراد کو اب تک نشانہ بنا کر قتل کیا گیا ہےاور کسی ایک کے قاتل کو انجام تک نہیں پہنچایا گیا جس کی بنا پر انتہا پسندعناصر کے حوصلے بلند ہوجاتے ہیں۔ ترجمان نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ داؤد احمد کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ 

No comments:

Post a Comment